قومی ٹیم کا کوچ چاہے ملکی ہو یا غیرملکی کوئی فرق نہیں پڑتا ، یونس خان

پشاور:  کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کوچ چاہے ملکی ہو یا غیرملکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اکیلے اسے ٹیم نہیں چلانا ہوتی بلکہ تمام کھلاڑی مل کر کوشش کریں تب ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

وہ بدھ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ میرا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی اختلاف نہیں نہ ہی غیر ملکی کوچ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے، اصل بات تو ٹیم ورک کی ہوتی ہے، جب پوری ٹیم مل کر کھیلے اور محنت کرے تو اس سے کامیابیاں ملتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہماری پوری توجہ اپنے کھیل پر مرکوز ہے،میں چاہتا ہوں کہ جتنا عرصہ بھی مزید کھیلوں اچھی کرکٹ کھیلوں، میں کسی تنازع میں پڑنے کے بجائے اچھی یادیں لے کر جانا چاہتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.