پاکستانی فوڈ قطر میں متعارف کرانے کے لیے ایونٹ کا انعقاد

کراچی: پاکستانی آم کی نئی ورائٹی اور کھانے قطر میں متعارف کرانے کے لیے قطر کے پاکستانی سفارتخانے میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے تعاون کیا تھا، اس موقع پر قطر کے چیمبر آف کامرس کے اعلیٰ حکام، دیگر ممالک کے سفیر اور مقامی کاروباری افراد بھی موجود تھے جبکہ پاک قطربزنس کونسل کے چیئرمین محمد ارشد کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کا مقصد پاکستانی چاول اور گوشت سے بنے کھانوں اور آم کی مختلف اقسام کے ذائقے سے قطر کے عوام کو روشناس کرانا تھا۔ پاکستانی سفیر شہزاد احمد نے بتایا کہ ہم نے پاکستان سے درآمد کیے گئے گوشت اور چاول سے بنی مختلف پاکستانی روایتی ڈشز کو متعارف کرانے کیلیے متعدد اسٹالز قائم کیے تھے، پاکستانی آم کے لیے الگ سے اسٹال لگایا گیاتھا، اسٹیشنز پر لوگ مہمانوں کوان مصنوعات سے روشناس کرائیں گے اور ان کا ردعمل لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.