نئے امتحان کی تیاری؛ پاکستانی ٹیم نے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے

برمنگھم: نئے امتحان کی تیاری کیلیے پاکستان ٹیم نے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے،کرکٹرز نے بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی، لہو گرمانے کے بعد اسٹیو رکسن نے سلپ فیلڈرز  کو بھرپور پریکٹس کروائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی لارڈزٹیسٹ  میں فتح کا نشہ اولڈ ٹریفورڈ میں ناکامی نے ہرن کردیا، ایجبسٹن میں 3 اگست سے شروع ہونے والے نئے امتحان کی تیاری کیلیے گرین کیپس کو اچھا وقت مل گیا ہے،آرام اور مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کے سیر سپاٹے کے بعد ووسٹر شائرکیخلاف 2 روزہ ٹور میچ میں نئے تجربات کیے گئے،بطور اپنر سمیع اسلم کو آزمایا گیا جو ناکام رہے۔

تبصرے بند ہیں.