پاکستانی فاسٹ بولرز ریورس سوئنگ کا فن بھول گئے

لندن: پاکستانی بولرز اپنی ہی ایجاد کردہ ریورس سوئنگ کا فن بھول گئے جبکہ انگلینڈ نے مہارت حاصل کر لی، کپتان مصباح الحق نے اس کا سبب ناتجربہ کاری کو قرار دیا، ان کے مطابق  ہمیں گیند کا زیادہ خیال رکھنا ہوگا، ایک طرف سے چمک برقرار اور دوسری جانب سے پچ کرنے پر ریورس سوئنگ میں مدد مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی پیسر سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ بولنگ ایجاد کی، بعد میں وسیم اکرم اور وقار یونس نے اس فن میں بھرپور مہارت حاصل کر لی، عمر گل و دیگر بولرز بھی عمدگی سے ایسا کرتے تھے مگر حالیہ دورئہ انگلینڈ میں مہمان بولرز ریورس سوئنگ میں ناکام اور میزبان پیسرز کامیاب ہیں۔

تبصرے بند ہیں.