پاکستانی روپیہ مزید تگڑا،ڈالر اور یورو کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.50روپے اور قیمت فروخت160روپے سے کم ہو کر159.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 168روپے سے کم ہو کر167روپے اور قیمت فروخت170روپے سے کم ہو کر169روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 188روپے سے بڑھ کر190روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر192روپے پر جا پہنچی ۔

تبصرے بند ہیں.