تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا

تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا۔ جلسہ گاہ پارٹی قیادت کے تصاویر والے ہورڈنگز سے سجا دیا گیا۔ پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ کارکنوں کا جوش وخروش عروج پر ہے۔

ساہیوال: () کپتان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ شیخ ظفر علی اسٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والے ہورڈنگز، پنڈال کے چاروں طرف لگا دیے گئے ہیں۔ پارٹی پرچموں ، ٹوپیوں اور بیجز کے اسٹال جگہ جگہ موجود ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ پنڈال میں نوجوان ٹولیوں میں حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے ۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت پرامید ہے کہ ان کا جلسہ ساہیوال میں سیاسی تاریخ بدل دے گا۔ ساہیوال میں تحریک انصاف کے کارکن اپنے کپتان کے منتظر ہیں ان کے نزدیک نیا پاکستان ہی ان کی منزل ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.