اسلام آباد (سما رپورٹر)پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گردشی قرض ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے بجلی چوری کا تمام بوجھ صارفین کو منتقل کرنے کا کہا تھا،حکومت گزشتہ تین سالوں میں سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی چوری روکنے میں ناکام رہی،سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی، نیپرا نے ٹیرف میں 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے رکھی ہے،منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.