پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم الیکس ہیلز 1 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فل سالٹ نے 3 رنز بنائے اور حارث رؤف کا شکار بنے۔انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر بین ڈکٹ تھے جو کہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، ہیری بروک نے 4 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ڈیوڈ ملان نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے اورافتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، سیم کرن نے 17 رنز بنائے اور ڈبییو کرنے والے عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو کیچ دے بیٹھے ، کرس ووکس نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان کو کھیلنے کی دعوت دی‘پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں اچھاٹوٹل کرنے میں کاناکام رہی اورشروع سے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،رضوان نے بیٹنگ لائن کو سہارادیا قومی ٹیم 10وکٹوں کے نقصان پر سکوربورڈ پر 145رنزکاٹوٹل سجانے میں کامیاب رہی۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس نے پہلا اوور کروایا جس میں انہوں نے 7 رنز دیئے۔بابر اعظم 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر باؤنڈری لائن پر بین ڈکٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود 7 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر مارک ووڈ کو کیچ دے بیٹھے، حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 4 رنز بناکر مارک ووڈ کا شکار بنے۔افتخار احمد 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 15 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی نے صرف 5 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔نائب کپتان شاداب خان نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا ، تاہم دو سکور لینے کی کوشش میں وہ 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، عامر جمال ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور سیم کرن کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 8 رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے۔اس طرح پاکستان نے 19 اوورز میں 145 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3، سیم کرن اور ڈیوڈ ویلے نے 2،2 جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے بند ہیں.