پانامہ لیکس سے حصص مارکیٹ متاثر ہونے سے31ارب15کروڑ کا نقصان

کراچی:  پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی میں شدت آنے سے سیاسی افق پرپیداہونے والی بے یقینی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سمت کو بھی غیرواضح کردیا ہے۔

جس کے نتیجے میں بدھ کو بھی حصص کی تجارتی سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہیں، آل شیئر انڈیکس گھٹنے سے 57.75 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب 15 کروڑ29 لاکھ55 ہزار345 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سیاسی افق پر غیریقینی حالات کی وجہ سے مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے مارکیٹ میں کھل کرسرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں، یہی ہے کہ مارکیٹ کی سمت غیرواضح ہوتی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.