مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی عوام کو عزت و وقار دینا ہوگا، برنی سینڈرز

نیویارک: امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی عوام کو عزت اور وقار دینا ہوگا۔

نیویارک میں اپنی مخالف ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے ٹی وی مباحثہ کرتے ہوئے برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اس وقت غزہ میں غربت کی شرح 40 فیصد ہے جب کہ اسکول اور عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خاندان اسرائیل میں ہے اور اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی عوام کو عزت  و وقار دینا ہو گا، ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صحیح ہوں۔

تبصرے بند ہیں.