لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا اور جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی وجہ سے آیا۔چینی بحران کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا، اس سلسلے میں صرف جہانگیر ترین کی ملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا، تاہم ابھی انکوائری جاری ہے سب سامنے آجائے گا۔واضح رہے کہ چینی بحران کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچنے کا انکشاف کیا گیا جس کی جہانگیر ترین نے تردید کی ہے اور رپورٹ کے بعد سے ان کے وزیراعظم عمران خان سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جس کا اعتراف جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی کے شو میں بھی کیا۔
تبصرے بند ہیں.