پابندی ، سوشل میڈیا پر سعید اجمل سے اظہاریک جہتی ، جلد واپسی کی امیدیں

سعید اجمل پر آئی سی سی کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اہم کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئیں گے۔

لاہور (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق سپن بولر ثقلین مشتاق نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سعید اجمل کی مدد کریں گے۔ عمر گل نے امید ظاہر کی ہے کہ سعید اجمل اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئیں گے۔ وہ پاکستانی کرکٹ کا ایک بڑا اثاثہ ہیں اور سارے کھلاڑی ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اجمل پر پابندی کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ ان کے دوسرا کے بارے میں کسی حد تک سمجھ آتی ہے لیکن آف سپین پرسمجھ نہیں ، تا ہم امید ہے کہ وہ عالمی کپ سے پہلے اپنا ایکشن درست کر لیں گے۔ انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ اجمل پر پابندی ، یہ خبر کبھی اچھی نہیں لگتی کہ کسی پیشہ ور ساتھی کرکٹر پر برا وقت آئے ، امید ہے وہ جلد واپس آئیں گے۔ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈین جونز کہتے ہیں کہ اس بارے میں کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ دوسرا اور ریورس سوئنگ کرنا زبردست ہنر ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ دوسرا پر پابندی لگا جائے؟انگلش کھلاڑی ایڈم ہولیوک کا کہنا ہے کہ اجمل پر تھرونگ کرنے کے باعث پابندی میری سمجھ سے بالاتر ہے ، انھیں کھیلنے دیں ، سارے اچھے بولر ، چک کرتے ہیں۔ تاہم برطانیہ کے سابق کھلاڑی اور حالیہ کرکٹ مبصر ڈیوڈ لائڈ کہتے ہیں کہ اجمل پر پابندی ناگزیر تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.