ٹی 20 کرکٹ؛ اسٹیٹ بینک نے واپڈا کا اکاؤنٹ بند کردیا

کراچی: پی سی بی رمضان کپ ٹی 20 میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کا اکاؤنٹ بند کردیا، دلچسپ مقابلے میں 3 رنز سے فتح اپنے نام کی، 140 رنز کے تعاقب میں جانے والی واپڈا کی ٹیم 7 وکٹ پر 136 رنز بنا پائی۔ محمد وحید نے تین وکٹیں لیں، اس سے پہلے اسٹیٹ بینک نے 7 وکٹ پر 136 رنز اسکور کیے، شعیب ناصر نے 26 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناکام ٹیم کو فتح کیلیے 140 رنز بنانے کا ہدف ملا مگر وہ مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنا پائی، شعیب ناصر نے 26 اور شعیب مقصود نے 23 رنز اسکور کیے، آخری اوور میں واپڈا کو 12 رنز بنانے تھے مگر رضوان حیدر نے وکٹ پر موجود ذوالفقار بابر اور عادل امین کو یہ ہدف عبور نہیں کرنے دیا۔پہلی گیند پر عادل امین نے 2 اور اگلی پر لیگ بائی کے4 رنز ملے،تیسری بال پر سنگل لے کر عادل نے اسٹرائیک ذوالفقار بابر کو دی جنھوں نے چوتھی گیند ضائع کرنے کے بعد پانچویں پر سنگل رن لیا، عادل آخری گیند پر چوکا جڑکر ہیرو بننے کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے 8 وکٹ پر 139 رنز اسکور کیے، عثمان سعید نے 38 اور عدنان رئیس نے 30 رنز اسکور کیے، کپتان کاشف صدیقی بھی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد مدثر نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اتنی ہی وکٹوں کے لیے ذوالفقار بابر نے 24 رنز دیے۔

تبصرے بند ہیں.