کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی، یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔اس سے قبل امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر قومی کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ صاحبزادہ فرخان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ سٹار بلے باز بابر اعظم نے 46 رنز بنائے، شاداب خان 30 ، محمد نواز 5، شاہین آفریدی 9، فہیم اشرف ایک رن اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تبصرے بند ہیں.