ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020، مینز ویمنز ایونٹس کے وینیوز کا اعلان

دبئی: 

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے وینیوز کا اعلان کردیا جہاں آسٹریلوی شہروں کے 13 گراﺅنڈز مینز اور ویمنز ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچز آسٹریلیا کے 8 شہروں کے13 گراؤنڈز پر ہوں گے۔ میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ مینز اور ویمنز ایونٹس پہلی بار ایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.