عمان نے غیرملکی ملازمین کے ورک ویزا پر پابندی لگادی

مسقط: 

عمان نے 87 مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی ملازمین کے ’ورک ویزا‘ پر پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے مقامی افراد کےمطالبے پر بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی  میں ہزاروں اسامیوں پر غیرملکی باشندوں کو ملازمت دینے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں حکام نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس میں 10 مختلف سیکٹرز میں دیگر ممالک کے افراد کو ’ورک ویزا‘ کی بنیاد پر نوکری دینے سے منع کیا گیا ہے۔ ان سیکٹرز میں انفارمیشن سسٹم، ٹیکنیکل پروفیشنز، ایئرپورٹس، مارکیٹنگ،  ہیومن ریسوس، انجینئرنگ، میڈیا، ایڈمنسٹریشن، انشورنس اور سیلز شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.