ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس برس کون سی ٹیم چیمپئن رہی؟

2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بھارت رہی

آئیے اسی حوالے سے اب تک کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئنز پر ایک نظر  ڈالتے ہیں۔

2021 — آسٹریلیا

2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل  میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی اور بعد ازاں فائنل میں نیوزی  لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ ٹرافی حاصل کرلی۔

2016 —ویسٹ انڈیز

2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت  میں ہوا جہاں ایک بار پھر انگلینڈ کو شکست دیتے  ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئن بن گیا۔

2014 — سری لنکا

2014  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلا دیش کا انتخاب کیا گیا جہاں بھارت کو شکست دے کر سری لنکا فاتح بن گیا۔

2012 —  ویسٹ انڈیز

2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد سری لنکا میں کیا گیا جہاں ویسٹ انڈیز  سری لنکا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی 2012  کا چیمپئن بن  گیا۔

2010 — انگلینڈ

2010  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی سرزمین کا انتخاب کیا گیا جہاں  آسٹریلیا اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل ہوئے اور انگلش ٹیم نے فتح حاصل کی۔

2009 —  پاکستان

2009 کے ورلڈکپ کا انعقاد انگلینڈ میں ہوا جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔

2007 — بھارت

2007  میں ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ورلڈکپ ہوا جس کی میزبانی جنوبی افریقا  نے کی جس میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022  کا آغاز 16  اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 13 نومبر 2022 کو آسٹریلیا کے میلبرن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، روایتی حریف بھارت اور  پاکستان   23 اکتوبر کوٹکرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.