ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کون کھیلے گا؟ کرس گیل نے پیشگوئی کردی

16 اکتوبر سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبورن گراؤنڈ میں 13 نومبر کو کھیلا جائے گا

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن  حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔

تبصرے بند ہیں.