ٹی وی رپورٹر سے گفتگومذاق قرار، گیل کی فلنٹوف اورچیپل پرشدید تنقید

لندن:  ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ٹی وی رپورٹر کے ساتھ نازیبا گفتگوکو مذاق قراردیتے ہوئے اپنے ناقدین اینڈریو فلنٹوف اور ای ین چیپل کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے اپنی آپ بیتی میں لکھا کہ بگ بیش میں پیش آنے والا واقعہ دل لگی تھا، میں نے رپورٹر سے مذاق کیا، پس منظر میں چینل ٹین کی ٹیم کے ہنسنے کی آواز سنی جا سکتی ہے مگر ان کے اوپر بیٹھے لوگوں نے اسے دنیا کا سب سے بڑا ایشو بنا دیا۔ گیل نے خود پر تنقید کرنے والے فلنٹوف سے کہا کہ وہ وقت بھول گئے جب میں آپ کی شارٹ گیندوں کو بائونڈری کی راہ دکھاتا تھا۔

گیل نے چیپل سے کہا کہ آپ پر تو خود ویسٹ انڈیز میں ایک آفیشل کو مکا جڑنے پر کیس ہوا تھا، اگر آپ مجھ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں توبہتر ہے کہ پوری کرکٹ پر ہی پابندی لگا دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب گیل ایک نئے تنازع میں الجھ چکے، ان پر ٹائمز میگزین کی صحافی شارلوٹ ایڈورڈز سے ذومعنی گفتگو کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.