آئی سی سی مینز ایونٹ میں بھی خواتین امپائرز نے انٹری دیکرتاریخ رقم کردی

جرسی: آئی سی سی مینز ایونٹ میں بھی خواتین امپائرز نے انٹری دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

جرسی میں اومان اور نائیجیریا کے درمیان ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فائیو میچ میں اتوار کو انگلینڈ کی سوئی ریڈفرن اور ویسٹ انڈین جیکولین ولیمنز نے بطورامپائر اپنے فرائض انجام دیے۔

اس طرح وہ آئی سی سی ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں ذمہ داری نبھانے والے پہلی خواتین امپائرز بن گئی ہیں۔ اس مقابلے میں اومان نے نائیجیریا کو 181 رنز سے شکست دی ۔ اس سے قبل خواتین امپائرز ویمنز ایونٹس میں ذمہ داری انجام دے چکیں مگر مردوں کے ایونٹ میں یہ پہلا موقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.