ٹیکس کی چھوٹ ایک دم ختم نہیں کر سکتے

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ 40، 50 سال کی ٹیکس چھوٹ ایک دم ختم کر دیں تو لوگ بے ہوش ہو جائیں گے۔

ایک نیوز چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ٹیکس کی چھوٹ ایک دم ختم نہیں کر سکتے۔ دنیا میں کوئی شخص خوشی سے ٹیکس نہیں دیتا۔ ہم نے غریب دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ ملک کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ بھارت سے موازنہ کیا جائے تو ہمارا دفاعی بجٹ بہت مناسب ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی مد میں ہم نے کنجوسی نہیں کی۔ آن لائن کے مطابق اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کی جانب سے پیش کیے جانے والے شیڈو بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے بارے میں سوال پر کہا کہ موجودہ حکومت کیلیے یہ ممکن نہیں کہ کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس کی شرح کو کم کیا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.