سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1174 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر46400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر39771 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی548.57 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.