ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں: اسحاق ڈا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو ہرصورت ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔

اسلام آباد: ( وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہ دینے والے افراد کو ہرصورت ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔

 

تبصرے بند ہیں.