ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی وجہ توانائی بحران ہے، وزیر ٹیکسٹائل

لاہور…… وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ توانائی بحران ہے، جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود ایکسپورٹ میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس 27 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس ملنے کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں پانچ فی صد کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ توقع تھی کہ 2014 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب ڈالر تک اضافہ ہو گا تاہم برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ توانائی کا بحران ہے۔ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس 27 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.