سی این جی ایسوسی ایشن کے وفدکی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور……وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی درآمد کر رہی ہے، اس سے سی این جی سیکٹر کوگیس کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن ایل این جی کی ترسیل کے لئے پائپ لائن بچھانے کا کام تیز رفتاری سے کرے، ایل این جی آنے پر سی این جی سیکٹر کو ہرممکن سپورٹ دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.