ثانیہ مرزا ٹینس مصروفیات کے سبب مزید کچھ عرصے پاکستان نہیں جا سکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیزن جاری ہونے کے سبب فوری طور پر جانا ممکن نہیں،آئندہ چند روز میں چین اور پھر جاپان کا سفر کرنا ہے، جیسے ہی فارغ وقت ملا ضروردورہ کروں گی، وہاں ماضی میں مجھے جو پیار ملا اسے فراموش نہیں کر سکتی، ان کے مطابق شعیب ملک کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد دکن سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ثانیہ مرزا نے کہاکہ پاکستان میں جب کبھی آئی بہت پیار اور احترام ملا، میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی، میں وہاں جانا چاہتی ہوں مگر اس وقت میرے ٹینس سیزن کا درمیانی عرصہ جاری ہے لہذا فوری طور پر ایسا ممکن نہیں، البتہ فراغت کے دنوں میں جب کبھی شعیب وہاں ہوئے ضرور جائوں گی۔
تبصرے بند ہیں.