ٹیلی فون کال کا معاملہ، شوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر انکوائری میں شامل ہوئے، شوکت ترین دوسرا نوٹس ملنے پر بدھ کی شام ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پہنچے اور انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کے شام 5 بجے کے بعد آنے پر ایف آئی اے اسٹاف کو دوبارہ آفس آنا پڑا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور انکوائری افسر منیب احمد نے شوکت ترین سے سوالات کیے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ٹیلی فونک کال سے متعلق انکوائری ٹیم کو واضح جواب نہ دے سکے، شوکت ترین سوالات ساتھ لے گئے اور کہا کہ وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو انکوائری کے لیے دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.