مالی شمولیت، اقوام متحدہ کی رکاوٹیں ہٹانے میں مدد کی پیشکش

کراچی: نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما نے واشنگٹن میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سے ملاقات کی اور انھیں یورو منی کی جانب سے بہترین مرکزی بینک گورنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ ملکہ میکسیما مالی شمولیت برائے ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکہ میکسیما کو پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور اس دوران معاشی استحکام و نمو برقرار رکھنے کے لیے متعدد اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

تبصرے بند ہیں.