ٹیسٹ پلئیرز کی تازہ رینکنگ، یونس خان ، مصباح الحق کی درجہ بندی میں تنز

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔ یونس خان ، مصباح الحق کی درجہ بندی میں تنزلی ہو گئی جبکہ محمد حفیظ کو کیریر بیسٹ 12 درجے کی ترقی مل گئی۔

دبئی: () آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ٹیسٹ پلئیرز کی نئی درجہ بندی کا اعلان ہوا۔ بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی پہلی پوزیشن برقرار ہیں۔ پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ کپتان مصباح الحق بھی 2 درجہ تنزلی کر کے 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز روز ٹیلر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ اسی فہرست میں قومی بلے باز اسد شفیق 3 سیڑھیاں پار کر کے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اظہر علی 3 درجے تنزلی کر کے 20 ویں جبکہ سرفراز احمد 5 درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد حفیظ کیریر بیسٹ 12 درجے ترقی کر کے 40 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ بدقسمتی سے ٹاپ 10 بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ فاسٹ بولر یاسر شاہ 3 درجے ترقی کر کے 27 ویں جبکہ راحت علی کیریر بیسٹ 9 درجے ترقی کر کے 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ قومی اسپنر ذوالفقار بابر 7 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈ کیٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.