مقبوضہ کشمیر ، جھاڑکنڈ میں انتخابات، دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جار

سری نگر()مقبوضہ کشمیر اور جھاڑکنڈ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے ، جموں کشمیر میں اٹھارہ نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

جموں میں دو اور وادی کے تین اضلاع پر ووٹنگ جاری ہے جس کے لیے ایک سو پچہتر امیدوار میدان میں ہیں ۔ انیس سو پولنگ سٹیشن پر بارہ لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ حریت رہنماؤں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ مقبوضہ وادی میں انتخابات بیس دسمبر کو ختم ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان تیئس دسمبر کو کیا جائے گا ۔ جھاڑکنڈ کی اکیاسی رکنی اسمبلی کی بیس سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.