ٹک ٹاک پر فواد چودھری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، علی محمدخان

بچوں کے مستقبل کو رسک پر نہیں چھوڑ سکتے

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک سے متعلق فواد چودھری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری اچھی خبر ہے اور

زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری میں خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی بھی قابل تحسین ہے،ہم زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دینے کے حامی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ٹک ٹاک کے بھی خلاف نہیں بلکہ اس پرغیر اخلاقی مواد کے حق میں نہیں ہیں۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے معاشرہ بگاڑ کی طرف جا رہا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کی جدت کی حمایت کرتے ہیں لیکن بچوں کے مستقبل کو رسک پر نہیں چھوڑ سکتے، فواد چودھری کی ٹک ٹاک سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کے ویژن پرعمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.