ٹور ڈی فرانس:اٹلی کے ونچیسو نیبالی نے دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

پیرس …..اٹلی کے ونچیسو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کرلیا،اسپینش سائیکلسٹ ایلبرٹو کونٹاڈور انجری کے باعث ریس سے باہر ہوگئے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں شرکا کو 161 عشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، مرحلے کے آغاز میں ہی دو بار کے سابق چیمپئن اسپین کے ایلبرٹو کونٹاڈور انجری کا شکار ہوکر ریس سے باہر ہوگئےلیکن اٹلی کے ونچسو نیبالی نے ہمت نہ ہاری۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 27 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف مرحلہ اپنے نام کرلیابلکہ ایک مرتبہ پھر یلو جرسی پر قبضہ جمالیا۔

تبصرے بند ہیں.