واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی کے درمیان لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے، وائٹ ہاوس کےمیڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرانتھنی فاوجی نے کانگریس کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاو¿ن جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہو گا، ڈاکٹر فاو¿چی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن جلد ختم کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ، خطرہ ہےکہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کر پائیں گے، یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دےگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فاو¿چی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاو¿چی کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہمیں سکول کھول دینے چاہیے ، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا اسکول کھولنے کے معاملے پر ڈاکٹر فاو¿چی سے مکمل اختلاف ہے، ہمیں جتنی جلد ہو سکے اپنے ملک کو کھولنا ہے، خیال رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 14 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 85 ہزار 200 کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.