ٹرمپ کی دھمکی ، بھارت ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر تیار

نئی دہلی (نیٹ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے امریکا کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ہائیڈروکسی کلورو کوئن ایک پرانی اور سستی دوا ہے جسے ملیریا کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ دوا کچھ کیسز میں کورونا وائرس کے علاج میں کسی حد تک مددگار رہی ہے۔اس دوا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مثبت نتائج کے سبب امریکا نے بھارت سے سے مذکورہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بھارت نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دوا کولوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں خریدے جانے کے سبب بھارت میں بھی اس کی قلت ہوگئی ہے۔امریکی صدر نے دوا برآمد نہ کرنے کی صورت میں امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد آج(7 اپریل ) بھارت کی وزارت خارجہ نے پیراسیٹامول اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمدات کی منظوری دے دی۔

تبصرے بند ہیں.