اوسلو:رواں سال کے لیے امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب پورا نہ ہو سکا، امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا گیا ہے۔سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ماریہ کورینا مچاڈو 2011 سے 2014 تک رکن پارلیمنٹ رہیں، ماریہ کورینا مچاڈو کو آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر نوبیل انعام دیا گیا ہے، ماریہ کورینا مچاڈو کو 2018 میں بی بی سی کی 100 خواتین میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.