واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں صدارتی الیکشن مہم کے دوران موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے اہداف میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں، دس لاکھ نئے چھوٹے کاروبار دینے کا نعرہ لگایا گیا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسی سال عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلے گی۔ حکمران جماعت نے اپنے شہریوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگلے سال زندگی معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔ ٹرمپ پالیسی میں جنگوں کا خاتمہ کرکے امریکی فوجیوں کو وطن واپس لانا، چین پر انحصار ختم کرنا اور غیر ملکی سستی لیبر کو امریکی ملازمین پر ترجیح نہ دینا بھی شامل ہے۔
تبصرے بند ہیں.