ٹرانزٹ ٹریڈ، بانڈڈ کیریئرزمیں نصب ٹریکرسسٹم میں خامیاں

کراچی: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے درآمدی کنسائنمنٹس کی ترسیل میں استعمال ہونے والی بانڈڈکیریئرز وہیکلزمیں نصب کیے جانے والے ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی کے سسٹم میں موجود خامیوں کی وجہ سے گاڑیوں کے وقت اورسمت کا غلط تعین ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ جس کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈاسکینڈل جیسا ایک اور اسکینڈل رونماہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے اے ٹی ٹی کنسائنمنٹ طورخم افغانستان جانے والی گاڑی نمبرGLTA-6499 کاٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کاٹریکنگ سسٹم طورخم کے بجائے جنوبی افریقہ کی سمندری حدود میں ظاہر کررہا ہے، اسی طرح کراچی سے جانے والی ایک اورگاڑی نمبر TLK-249 کوٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کے سسٹم نے ایک گھنٹے کے اندر 562 کلو میٹرکافاصلہ طے کرا کر مذکورہ گاڑی کی موجودگی بلوچستان میں ظاہرکی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بانڈڈکیریئرز وہیکلز 562کلومیٹرکافاصلہ 7گھنٹے میں طے کرتی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے بانڈڈکیریئروہیکلزمیں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا کنٹریکٹ صرف ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کو دیے جانے سے شعبے میں اس واحدکمپنی کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے اورمذکورہ کمپنی کی جانب سے گاڑیوںمیں ٹریکرنصب کرنے کے لیے زیادہ رقم وصول ہونے کے باوجود ٹریکنگ سسٹم میں موجودخامیوں کو دورنہیں کیاجارہا اورٹی پی ایل ٹریکر کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے بندرگاہوں کی حدود میں ڈرائیورز اور کلینرزکے سا منے گاڑیوں میں ٹریکرنصب کیے جاتے ہیں جبکہ ڈرائیور اور کلینر کو گاڑی میں نصب کیے جانے والے ٹریکرکاعلم نہیں ہوناچاہیے، ان عوامل کے باعث بانڈڈ کیریئرزمیں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.