ٹاپ ٹینس سٹارز نے چہرے بگاڑ کر سب کے دل جیت لئے

سرینا ولیمز اور ماریہ شراپوا سمیت ٹاپ ٹینس سٹارز نے خوشی، غم، روتے اور مسکراتے ہوئے ایکشنز کے ساتھ بھی سب کے دل جیت لئے۔

روم: () اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دورے پر موجود خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک دلچسپ مقابلے میں اپنے چہروں کو اس انداز سے بگاڑا کہ دیکھنے والے بھی ایسی شوخ اداؤں کے گرویدہ ہو گئے۔ ٹینس کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز، ماریا شیراپوا سمیت ٹینس کی حسینائوں نے شکلیں بنانے کے معاملے میں اپنی مہارت دکھائی۔ حسینائوں نے خوش ہونے کا انداز، غصے کے تاثرات، مسکرانے کا ایکشن اور روتی شکل بنانے کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لوگوں کے چہرے ایسے کھلکھلا اٹھے کے ہنسی رکنے ہی نہ پائی۔ –

تبصرے بند ہیں.