ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال کردیا گیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے ذریعے پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.