ویڈیو: شوٹنگ کے دوران ٹائیگر شروف کا پاؤں ٹوٹ گیا

اداکار نے پوسٹ میں لکھا مجھے یقین تھا کہ اپنے ایکشن سے واش بیسن توڑ سکتا ہوں لیکن اس کے ساتھ میرا پاؤں بھی ٹوٹ گیا

ٹائیگر شروف نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا پاؤں تڑوا بیٹھے ہیں۔

اداکار نے پوسٹ میں لکھا مجھے یقین تھا کہ اپنے ایکشن سے واش بیسن توڑ سکتا ہوں لیکن اس کے ساتھ میرا پاؤں بھی ٹوٹ گیا۔

ٹائیگر شروف کی پوسٹ پر شلپا شیٹی سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

اس سے قبل اداکارہ شلپا شیٹی بھی دوران شوٹنگ زخمی ہوگئی تھیں جس سے ان کی ٹانگ توٹ گئی تھی۔

خیال رہے کہ ٹائیگر شروف کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’ہیرو پنتی 2‘ تھی جب کہ ان کی آنے والی فلموں میں ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘  اور ‘گنا پتھ’ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.