غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زمبابوے اور بھارت کا میچ جاری تھا جب ایک مداح تماشائیوں میں سے اٹھ کر بھاگتا ہوا بھارتی کپتان روہت شرما کے قریب آگیا۔
روہت شرما سے ملاقات کے وقت نوجوان کے آنکھوں میں آنسو تھے تاہم میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر لڑکے کو وہاں سے ہٹایا اور گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔
My god 🥺, @ImRo45 ❤️ loves his fans wholeheartedly, he ran and came to protect his devotee. pic.twitter.com/osxIAY98Cw
— Rohit Sharma Fanclub India (@Imro_fanclub) November 6, 2022
میچ کے دوران گراؤنڈ پر دھاوا بولنے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر روہت کے مداح پر 6.5 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
اضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گروپ 2 میں8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل بدھ کو جب کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کا دوسرا بڑا مقابلہ جمعرات کو ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.