گزشتہ روز پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈز کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔
گیند لگنے کے بعد بیس ڈی لیڈ کی آنکھ کے نچلے حصے سے خون بہنے لگا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
اسی حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حارث کو ڈی لیڈ سے ملاقات کرتے اور ان کی خیریت دریافت کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی لیڈ اور قومی بولر ایک دوسرے کی جانب مسکراتے ہوئے بڑھے اور حارث نے انہیں گلے لگایا۔
'You'll come back stronger!' 💪
Watch the great camaraderie off the field between Haris Rauf and Bas de Leede despite a fiery contest on the pitch 🤝#T20WorldCup | 📽: @TheRealPCB pic.twitter.com/VbyZFiCEOD
— ICC (@ICC) October 30, 2022
بیس ڈی لیڈ نے حارث سے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘میں واپس فیلڈ پر آنے کو تیار تھا’۔
جواب میں حارث نے کہا ‘میں امید کرتا ہوں کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں اور مضبوطی سے فیلڈ پر واپس آئیں اور لمبے لمبے چھکے لگائیں’۔
حارث رؤف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.