ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور کالج میں تقریب کا اہتمام –

ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور کالج کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ویمن کرکٹرز کو بگیوں میں کالج لایا گیا.

لاہور) ایشین گیمز میں ویمن کرکٹ ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کی بات پرانی ہو گئی ہے لیکن اس کا جشن ابھی بھی جاری ہے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ویمن کرکٹرز کے اعزازا میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ ویمن کرکٹرز جب کرکٹ میدان میں پہنچیں تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیاجس پر ویمن کرکٹرز پھولے نہیں سمائیں۔ اس موقع پر ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا گیا۔ ویمن کرکٹرز کے شاندار استقبال سے کالج کرکٹرز بھی خوش نظر آئیں۔ تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.