ویمن چیمپئن شپ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا کر سیریز جیت لی۔

شارجہ: سیریز کا فیصلہ کن میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر مرینا اقبال 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پروٹیز کے خلاف افتتاحی ون ڈے میں ننانوے رنز کی اننگز کھیلنے والی بسمہ معروف صرف دو رنز پر نو دو گیارہ ہوئیں۔ کپتان ثناء میر نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس سے ٹوٹل مقررہ پچاس اوور میں ایک سو ترپن ہو گیا۔ جواب میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو تیرہ، اٹھارہ اور پھر پینتیس رنز پر نقصان ہوا پھر حریف ٹیم سنبھل گئی۔ کپتان Preez نے تینتالیس رنز تک وکٹ پر قدم جمائے۔ ان کا کامیاب ساتھ Lee نے دیا جو 54 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئیں۔ جنوبی افریقی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ پر سینتالیسویں اوور میں پورا کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں پانچ وکٹ کی جیت نے جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے فتح دلا دی –

تبصرے بند ہیں.