ویرات کوہلی کے ڈپریشن کی ذمہ دارانوشکا شرما قرار

ممبئی: بھارت کے معروف ناقد کمال راشد نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

ممبئی: بھارت کے معروف ناقد کمال راشد نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں رنز نہ بن پانے کی وجہ سے ان کی صحت کو متاثر کیا ہے اور وہ یہ ظاہر کرنے کے لئے شدت سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، اسٹار بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

اب بھارتی ناقد کمال راشد کمار (کے آر کے) نے ویرات کی بگڑتی ہوئی ذہنی صحت کا ذمہ دار ان کی سپر اسٹار بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

کے آر کے نے ٹویٹ کیا کہ “ویرات کوہلی بھارت کے پہلے کرکٹر ہیں جنہیں ڈپریشن کا مسئلہ ہوا ہے، یہ ہے نتیجہ ایک ہیروئن سے شادی کرنے کا، لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن کا مسئلہ ہے۔”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟۔

انہوں نے ویرات کوہلی کی بھارتی ٹیم میں موجودگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ویرات کوہلی خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے ڈپریشن کا مسئلہ ہے تو اسے ٹیم میں شامل کیوں کیا گیا، کیا سلیکٹرز بھی ڈپریشن کا شکار ہیں

کے آر کے کو ان کے غیر ضروری بیان پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوسری جانب انوشکا نے کے آر کے کے تبصروں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ دو برس قبل بھارتی لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسگر نے بھی ویرار کوہلی کی خراب کارکردگی پر اسی طرح کا طنز کیا تھا، سنیل گواسکر کے اس بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے شوہر پرفارم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو انہیں کرکٹ میں گھسیٹا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.