مگر اٹلی کا ایک خوبصورت خطہ ایسا بھی ہے جو وہاں سیاحت کے لیے آنے پر آپ کو پیسے دینے کے لیے تیار ہے۔
اٹلی میں کسی بھی جگہ سے شمالی اٹلی کے خطے فریولی وینیزیا جولیا میں ٹرین کے ذریعے پہنچنے پر سفر پر خرچ کیے جانے والے پیسے سیاحوں کو دیے جائیں گے۔
اگر یہ پیشکش بھی پرکشش محسوس نہیں ہوتی تو اس خطے میں گھومنے کے لیے ایک کارڈ بھی دیا جائے گا جس سے میوزیمز میں داخلہ مفت ہوجائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر مفت کیا جاسکے گا جبکہ دیگر اشیا پر رعایت بھی دی جائے گی۔
مگر سیاحوں کو وہاں کم از کم 2 راتوں تک قیام کرنا ہوگا اور یہ کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ خطہ اپنے خوبصورت ساحلوں، پہاڑیوں اور دیگر مقامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 6 اکتبر سے 31 مئی 2023 تک سیاح اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ مقامی سیاحتی ادارے PromoTurismoFVG کی جانب سے اٹلی میں ٹرینوں کے سفر کے اخراجات وہاں پہنچنے پر واپس کیے جائیں گے۔
اگر سیاح وہاں جانے سے قبل 2 دن قیام کے ٹور کی بکنگ کرالیں تو ٹرین کی ٹکٹ کے پیسے اس میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔
اسی طرح سیاحوں کو کارڈ بھی دیا جائے گا جس کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.