وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،ہیڈ کوچ مکی آرتھر

برمنگھم: 

پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

برمنگھم میں پاک بھارت میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پلان پرعمل نہیں ہوسکا جو کافی تشویش کی بات ہے جب کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا اور میچ سے اندازہ ہوا ہے کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں، ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں اور آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں جنید خان اور حسن علی ایک طرح کے بولر تھے اس لیے وہاب ریاض کو ترجیح دی جب کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم واپس کم بیک کریں گے کیوں کہ گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.