تیزترین 25 ون ڈے سنچریاں، ہاشم آملا نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

لندن: 

جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا، وہ 25ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری تیزی سے بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ہاشم آملا نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں سری لنکا سے چیمپئنز ٹرافی میچ میں 103 کی اننگز کھیل کر انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کا 154واں ون ڈے اور151ویں اننگز تھی، ویرات کوہلی نے کیریئر کی ابتدائی 25 سنچریاں 162 میچز میں مکمل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ہاشم نے اس سے قبل ون ڈے میں 7 ہزار رنز تیزی سے مکمل کرنے میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.