وٹس ایپ پر گالم گلوچ، متحدہ عرب امارات میں بھاری سزا کا امکا

متحدہ عرب امارات انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے دوسرے افراد کو گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر سخت سزا اور بھاری جرمانہ عائد کرنے سے متعلق قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔

دبئی: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حالیہ مقدمے میں متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے وٹس ایپ پر ایک شخص کی دوسرے فرد کو گالم گلوچ کی پاداش میں تین ہزار درھم کی سزا سنائی تھی۔ مواصلاتی رابطوں کے بڑھتے ہوئے پلیٹ فارمز اور ان کے روزمرہ استعمال کے رجحانات کے بعد ان کے غلط استعمال پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دوسروں کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔ اس جرم کی پاداش میں ڈھائی لاکھ اماراتی درھم جرمانہ اور قید کی سزا تجویز کرنے کا امکان ہے۔ جرم کا ارتکاب کرنے والا اگر کوئی غیر ملکی تارک وطن ہوا تو اس کی امارات بدری بھی سزا میں شامل ہوگی۔ مجوزہ مسودہ قانون کا امارات کی سپریم وفاقی عدالت جائزہ لے رہی ہے کیونکہ حال ہی میں ان ذرائع مواصلات کے غلط استعمال کی شکایات اور ان کی بنا پر عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.