وول ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے 328 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ

اوول: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام تک  میزبان ٹیم نے 328 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 3 رنز بنالیے ہیں۔ 

لندن کے کیننگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 328 رنز پر پوری انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیل اور کپتان کک نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں اسکور بورڈ پر رنز لگانا شروع کئے اور مجموعی اسکور 23 رنز تک پہنچا تو الیکس ہیلز محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔ دوسری وکٹ پر جوئے روٹ اور کپتان کک نے 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کپتان 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ روٹ 26 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جس کے بعد جیمز ونز بھی ایک رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے اور گیری بیلنس بھی زیادہ دیر کریز پر نہ کھڑے ہوسکے اور وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔

تبصرے بند ہیں.